Tuesday 15 January 2019

حضرت امام شعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

حضرت امام شعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

سوال :
حضرت امام شعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں کچھ معلومات دیجئے؟
جواب:
  آپ کا پورا نام عامر بن شراحیل ( یا عمرو بن شرجیل) تھا ، محدثین کی تفریح کے مطابق آپ نے ۳۶ صحابہ کرام سے روایت کیا ہے۔ مثلا حضرت عبد اللہ ابن عباس ،حضرت عبد اللہ بن عمر ،حضرت علی بن ابی طالب ، حضرت معاویہ بن ابی سفیان حضرت ابو ھریرہ ، حضرت اُم ہانی بنت ابی طالب ، حضرت ام المؤمنین میمونہ بنت حارث ، امالمؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ ام المؤمنین حضرت 
سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنھم مقدس ہستیاں قابل ذکر ہیں تاریخ بغدادی صفہ ۲۲۷ صحابہ کرام کی کثیر تعداد کی ملاقات کو امام شعبی خود ہی بیان کرتے ہیں ۔ادرکتُ خمس ماۃ من اصحاب النبی اور اکثر میں نے حضور پاک ﷺ کے پانچ سو یا اس سے زیادہ صحابہ کرام سے ملاقات کا شرف حاصل کیا ۔امام ابن حبان ۳۰۴؁ ھج) نے انہیں ثقات تابعین میں شمار کرتے ہوئے لکھا ہے ۔امام شعبی نے حضور اکرام ﷺ کے ایک سو پچاس صحابہ کرام سے روایت حدیث کی ہے ۔ امام ذھبی نے امام شعبی کے بارے میں یہ بھی لکھا ہے کہ ھو اکبر شیخ لابی حنیفۃ، آپ امام ا بو حنیفہ کے سب سے بڑے شیخ ہیں ۔امام ابو حنیفہ امام الائمہ فی الحدیث صفہ ۴۸۶ ۔ 
امام ابن سیرین کہتے ہیں کہ۔ میں نے کوفہ میں امام شعبی کا بہت بڑا حلقئہ درس دیکھا ، حالانکہ اس وقت وہاں حضورنبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام بکثرت موجود تھے، حضرت امام عاصم احول بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام شعبی سے بڑھ کر اہل کوفہ اہل بصرہ اہل حجااز کی احادیث جاننے والا کوئی نہیں دیکھا ۔ امام ابو حنیفہ ۔صفہ ۴۹۰ ایسی منفردالمثال شخصیت امام اعظم کے سب سے بڑے شیخ و استاذہیں ۔

0 comments:

Note: only a member of this blog may post a comment.