فضلیت درود
علامہ فاکہانی نے قمر منیر میں ایک بزرگ شیخ موسٰی کا واقعہ بیان کیا ہے کہ انہوں نے بتایا کہ ہم ایک قافلے کے ساتھ ایک بحری جہاز میں سفر کر رہے تھے کہ جہاز طوفان کی زد میں آ گیا۔ یہ طوفان قہرِ خداوندی بن کر جہاز کو ہلانے لگا۔ ہم لوگ یقین کر بیٹھے کہ جہاز ڈوبنے والا ہے اور ہم مر جائیں گے کیونکہ ملاحوں نے بھی یہ سمجھ لیا تھا کہ اتنے تند و تیز طوفان سے کوئی قسمت والا جہاز ہی بچ سکتا ہے۔
شیخ فرماتے ہیں کہ اس علام افراتفری میں مجھ پر نیند کا غلبہ ہو گیا چند لمحے غنودگی طاری ہوئی میں نے دیکھا کہ سرکارِ دو عالم حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور مجھے حکم دیا کہ تم اور تمہارے ساتھی یہ درود شریف ہزار بار پڑھو۔ میں بیدار ہوا۔ اپنے دوستوں کو جمع کیا اور وضو کر کے درود شریف پڑھنا شروع کر دیا۔ ابھی تین سو بار ہی پڑھا تھا کہ طوفان کا زور کم ہونے لگا۔ آہستہ آہستہ طوفان رُک گیا اور تھوڑے ہی وقت میں آسمان صاف ہو گیا اور سمندر کی سطح پُر امن ہو گئی۔ اس درود پاک کی برکت سے تمام جہاز والوں کو نجات مل گئی۔
اس درود پاک کا نام درود تنجی یا تنجینا رکھا گیا۔ جو شخص اس درود پاک کو ادب و احترام سے قبلہ رو ہو کر ہر روز تین سو بار پڑھے گا اللہ کے فضل سے اس کی سخت سے سخت مشکل حل ہو جائے گی۔
شرح دلائل الخیرات کے مؤلف نے لکھا ہے کہ جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شوق ہو وہ خالص نیت سے یہ درود پڑھے اور بعد نماز عشاء ایک ہزار بار پورا کرے اور بستر کو معطر کر کے باوضو ہی سو جائے انشاءاللہ 40 روز کے اندر اندر ہی زیارت رسول صلی اللہ علیہ وسلم نصیب ہو گی۔ اور اللہ کرم کرے تو ہو سکتا ہے ایک ہفتے کے اندر اندر ہی زیارت نصیب ہو جائے
اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞَّ ﻋَﻠٰﻰ ﺳَﻴِّﺪِﻧَﺎﻣُﺤَمَّدٍ ﻭَّﻋَﻠّْﻰ ﺍٰﻝِ ﺳَﻴَﺪِﻧَﺎﻣُﺤَمَّدٍ ﺻَﻠٰﻮﺓً ﺗُﻨْﺠِﻴْﻨَﺎ ﺑِﻬَﺎﻣِﻦْ ﺟَﻤِﻴْﻊِ ﺍﻟْﺎَﻫـْﻮَﺍﻝِ ﻭَﺍﻟْﺎٰﻓَﺎﺕِ ﻭَﺗَﻘْﻀِﻰْ ﻟَﻨَﺎ ﺑِهَا ﺟَمِيْعَ ﺍﻟْﺤَﺎﺟَﺎﺕِ ﻭَ ﺗُﻄَﻬِّﺮُﻧَﺎ ﺑِﻬَﺎ ﻣِﻦْ ﺟَﻤِﻴْﻊِ ﺍﻟﺴَّﻴّﺎٰﺕِ ﻭَﺗَﺮْﻓَﻌُﻨَﺎ بِهَاﻋِﻨْﺪِﻙَ ﺍَﻋْﻠَﻰ ﺍﻟﺪَّﺭَﺟَﺎﺕِ ﻭَ ﺗُﺒَلّغُنَا ﺑِﻪ ﺍَﻗْﺼَﻰ ﺍﻟْﻐَﺎﻳَﺎﺕِ ﻣِﻦْ ﺟَﻤِﻴْﻊِ ﺍﻟْﺨَﻴْﺮﺍﺕِ ﻓِﻰ ﺍﻟْﺤَﻴٰﻮﺓِ ﻭَﺑَﻌْﺪَﺍﻟْﻤَمَاﺕِ ﺇِﻧَّﻚَ ﻣُﺠِﻴْﺐُ ﺍﻟﺪَّﻋَﻮَﺍﺕِ ﻭَﺭَﺍﻓِﻊُ ﺍﻟﺪَّﺭَﺟَﺎﺕِ ﻭَﻳَﺎﻗَﺎﺿِﻰَ ﺍﻟْﺤَﺎﺟَﺎﺕِ ﻭَﻳَﺎﻛَﺎﻓِﻰَ ﺍﻟْﻤُﻬِﻤَّﺎﺕِ ﻳَﺎﺩَﺍﻓِﻊَ ﺍﻟْﺒَﻠِﻴَّﺎﺕِ ﻭَﻳَﺎﺣَﻞَّ ﺍﻟْﻤُﺸْﻜِﻠَﺎﺕِ ﺍَﻏِﺜْﻨِﻰْ ﺍَﻏِﺜْﻨِﻰْ ﺍَﻏِﺜْﻨِﻰْ ﻳَﺎﺍِﻟٰﻬـِﻰْٓ ﺍِﻧَّﻚَ ﻋَﻠٰﻰ ﻛُﻞِّ ﺷَﻰْﺀٍ ﻗَﺪِﻳْﺮٌ ﺍﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞَّ ﻋَﻠٰﻰ ﺳَﻴِّﺪِﻧَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﺍﻟﻨَّﺒِﻰ ﺍﻟْﺎُﻣِّﻰًّ ﻭَٰﺍﻟِﻪِ ﻭَﺑَﺎﺭِﻙْ ﻭَﺳَﻠَﻢ
0 comments:
Note: only a member of this blog may post a comment.